ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا نے کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں شبمن گل کی حکمرانی ہوگی، شبمن گل میرے دونوں بڑے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ بلے باز نے بھارتی نوجوان بلے باز کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبمن گل شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں، ان کے چارج کرنے کا انداز ناقابل یقین ہے۔
برائن لارا کا کہنا ہے کہ ‘شبمن گل نئی نسل کے سب سے با صلاحیت کھلاڑی ہیں۔ میرا یقین ہے کہ شبمن میرا 400 اور 501 ناٹ آؤٹ رنز کے دونوں ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔’
سابق کپتان نے کہا کہ ‘کرکٹ بہت تبدیلی ہوچکی ہے، اگر شبمن گل کاونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تو وہ میرے تمام ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔ میرے الفاظ یاد رکھیں، شبمن بڑے اسکور کرے گا۔’
خیال رہے کہ سابق کپتان برائن لارا کے پاس اب تک کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔