مقبول بھارتی فلم ’اینیمل‘ میں اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ ترپتی ڈمری کے انسٹا فالووورز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
رنبیر کپور کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں ترپتی ڈمری نے اپنی شاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنادیا۔
فلم کی ریلیز کے بعد سے اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں 320 فیصد اضافہ ہوا، اداکارہ کے انسٹا فالوورز کی تعداد میں تقریباً 20 لاکھ فالوورز کا اضافہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پراس اضافے کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد 2.7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ تک ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً چھ لاکھ تھی۔