سکول ٹیچر نے ’’مس وینزویلا‘‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا

وینزویلا میں سالانہ مقابلے حسن کے دوران سکول ٹیچر نے ’’مس وینزویلا‘‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول ٹیچر مارکیوس نے ’مس وینزویلا‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

رپورٹ کے مطابق مس وینزویلا‘ کا مقابلہ چند دن سے جاری تھا، فائنل میں سکول ٹیچر مارکیوس نے ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والی دوشیزاؤں کو مقابلہ حسن میں ہرادیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مس وینزویلا منتخب ہونے والی امرکیوس کا تعلق وینزویلا کی ریاست امیزوناس ہے۔