بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی سابقہ ہم جماعت اور بھارتی اداکارہ دیپیکا دیشپانڈے امین نے کنگ خان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔
اداکارہ دیپیکا دیشپانڈے امین نے حال ہی میں یوٹیوب پوڈکاسٹ پر بتایا کہ وہ اداکاری کے بیری جان تھیٹر میں شاہ رخ کی ہم جماعت تھیں۔
اداکارہ نے انکشاف کہا کہ اس وقت شاہ رخ خان تمام لڑکیوں کو ان کے گھروں تک چھوڑنے جاتے تھے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کے پاس ماروتی وین تھی اور وہ تھیٹر میں کلاس لینے کے لیے آنے والی تمام لڑکیوں کو ایک ایک کر کے ان کے گھر چھوڑنے جاتے تھے۔
دیپیکا کا کہنا تھا کہ جو توانائی اس وقت شاہ رخ میں تھی وہ آج تک موجود ہے، لوگوں کو ان کی توانائی اور جوش و جذبے پر حیرت ہوتی ہے کہ وہ آج بھی ہر وقت کچھ بھی کرنے کو کیسے تیار ہوجاتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ سے ایسے ہی رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دوستوں اور خیر خواہوں کی جانب سے ہمیشہ شاہ رخ خان کی شائستہ شخصیت اور خوش اخلاقی کی تعریف کی جاتی رہی ہے۔