بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان کی شادی کے موقع پر پاپارازی فوٹوگرافرز کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عامر خان کی بیٹی آئرہ خان لمبے عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ نوپور شکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ اس شادی کی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ ملک کے نامور کارورباری شخصیت مکیش امبانی اور انکی اہلیہ بھی اس میں شریک ہوئیں۔
شادی کی تقریب کے دوران ایک موقع پر پاپارازی فوٹوگرافرز جو خود دوسروں کی تصاویر لینے کی کھوج میں لیتے ہیں، عامر خان سے ملنے کےلیے بیتاب دکھائی دیے۔
عامر خان نے بھی ان تمام لوگوں سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کی، ان سے ہاتھ ملایا اور ساتھ میں یہ تمام لوگ عامر کو انکی بیٹی کی شادی کی مبارکباد بھی دیتے رہے۔
علاوہ ازیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ ان فوٹوگرافرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔