بالی وڈ کے نامور اداکار سونو سود بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ ڈیپ فیک سے ان کی جعلی ویڈیو بنائی گئی اور ویڈیو کال کے ذریعے لوگوں سے پیسے مانگے گئے۔
سونو سود نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے کئی مداحوں نے صرف ان کا چہرہ دیکھ کر ان جعلسازوں کو پیسے دے دیئے۔
بھارتی اداکار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی ویڈیو کالز سے خبردار ہوجائیں اور ان کے نام پر کسی کو بھی پیسے نہ دیں۔