سینئر اداکار ساجد حسین استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ساجد حسین استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسین کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد حسین کا کہنا تھا اس وقت ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے۔

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ ساجد حسین شوبز اور صنعتی انڈسٹری اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، اور ان کو ہم پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی جونیجو، سید علی حسین نقوی، رضوان خان، مسرت شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Video Player