اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا میموری فیچر اب مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
اس فیچر کی بدولت چیٹ بوٹ صارفین کی گفتگو کو یاد رکھ سکے گا اور مستقبل میں زیادہ پرسنلائزڈ جوابات فراہم کرے گا۔
پہلے یہ سہولت صرف ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو حاصل تھی، لیکن اب تمام صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔