گوگل کروم میں خطرناک بگ دریافت، ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری

گوگل کروم صارفین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری، فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت! گوگل نے CVE-2025-5419 نامی سکیورٹی بگ دریافت ہونے کے بعد ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے۔

یہ خامی 27 مئی کو گوگل تھریٹ گروپ نے دریافت کی، جسے ہیکرز نے صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ رواں سال تیسری بار ہے جب کروم میں خطرناک خامی کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔