معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
حال ہی میں میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’زبردست وصی شاہ کے ساتھ‘‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دوسری شادی کرنے سے متعلق بات کی۔
دورانِ پروگرام میزبان وصی شاہ نے میکال ذوالفقار سے پوچھا کہ کیا وہ دوسری شادی مشرقی لڑکی سے کرنا پسند کریں گے یا پھر مغربی لڑکی سے؟
میکال ذوالفقار نے کہا کہ “مجھے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ ہے، اسی لیے اب والد صاحب کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرنا”۔
اداکار نے مزید کہا کہ “سچ پوچھیں تو، میں دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا کیونکہ میرے دو بچے ہیں اور میں سکون سے اپنی زندگی گزار رہا ہوں، میں اسی طرح جینا چاہتا ہوں”۔