لاہور میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم سہانا جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ چند گھنٹوں بعد تھم جائے گا، شہر میں 8 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد لاہور میں خشک موسم میں واضح بہتری آگئی ہے۔