پشاور ، پولیس یونیفارم میں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونیوالا مسلح ملزم گرفتار

پشاور میں پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے مسلح ملزم کو  گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کو  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 179 سے گرفتار کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم پولیس وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا تھا۔

پولیس نے اسلحہ اور میگزین برآمد کرنے کے بعد ملزم کو تھانہ ٹاؤن منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ عام انتخابات کے سلسلے میں خیبر پختونخوا سمیت متعدد شہروں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔