پشاور ہائیکورٹ، 8 آزادامیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے معاملے پر 8 آزادامیدواروں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی پیر کو سماعت کرینگے ، درخواستگزاروں میں محمود جان، تیمور جھگڑا اور کامران بنگش شامل ،ارباب عاصم،ارباب جہانداد،علی زمان اور ملک حشمت شامل ہیں۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ فارم 45 میں میں نتائج ہمارے حق میں تھے، جبکہ انہیں فارم 47 میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب این اے 61 جہلم کے نتائج روکنے کیلئے بھی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر  دی گئی ہے، درخواست آزاد امیدوار کرنل(ر) شوکت مرزا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق 19ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جبکہ نتائج مرتب کرتے وقت ریٹرننگ افسر نے اپنے دفتر سے باہر نکال دیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق مخالف امیدوار کو چار ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب قرار دیا گیا، قانون کے مطابق امیدوار کی موجودگی میں ہی فارم 47 تیار کیا جا سکتا ہے، فارم 45 کی بنیاد پر نتائج مرتب کرنے تک فرخ الطاف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔