لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک درجے پر، آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور  آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دنیا بھر میں پہلے نمبر  پر آگیا۔

 ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  لاہور کا فضائی معیار خطرناک درجے تک مضر صحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ائر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 252 ریکارڈ کیا گیا جو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سب سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر  پر ہے جس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 173ریکارڈ ہوا ہے۔