بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریم شیخ نے اداکار وہاج علی سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ریم شیخ ساتھی اداکاروں جینیفر ونگیٹ اور کرن واہی کے ہمراہ اپنے ایک ڈرامے کی پروموشن کیلئے ایک شو میں شریک ہوئیں۔ اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ ریم شیخ سے سوال کیا کہ اگر اُنہیں کبھی عدالت میں کسی اداکار کا دفاع کرنا پڑے تو وہ کس اداکار کا دفاع کریں گی؟
اس سوال پر ریم شیخ کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وہاج علی کا دفاع کرنا چاہوں گی اور اس کیس کے سلسلے میں یا تو مجھے پاکستان جانا ہوگا یا پھر وہاج علی پاکستان سے بھارت آجائیں۔
View this post on Instagram
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں زندگی میں ایک بار وہاج علی سے لازمی ملنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اُنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا بلاک بسٹر ڈرامہ ’’تیرے بن‘‘ پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں بےحد مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram