نئی حکومت کے آتے ہی پاسپورٹ فیس میں 50 فی صد اضافہ

 لاہور: نئی حکومت کے آتے ہی پاسپورٹ فیس میں 50 فی صد اضافہ کردیا گیا۔

ملکی تاریخ میں پاسپورٹ فیس میں یہ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

5 سال کی مدت کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 4500 روپے جب کہ ارجنٹ فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 سال کی مدت کے لیے پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 روپے سے بڑھا کر 6700 روپے کردی گئی ہے جبکہ اس کی ارجنٹ فیس 7500 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 200 روپے کردی گئی ہے۔

72 صفحات کے پاسپورٹ کی 5 سال کے لیے نارمل فیس 8200 اور ارجنٹ فیس 13500 روپے ہوگی۔ 100 صفحات کے 10 سالہ مدت کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 12400 روپے اور ارجنٹ فیس 20 ہزار 2سو روپے ہوگی۔