پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گرد کاروائیوں کو روکنے کے لیے افغان حکومت پر عالمی دباؤ ڈالا جائے: افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی نشاندہی کی جائے: اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطال

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں سے روکنے کے لیے افغان حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی نشاندہی کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات کی جائے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا؟