رمضان میں میٹھے تربوز پہچاننے کے چند آسان طریقے

رمضان میں میٹھے تربوز کا انتخاب ہر ایک کے لیے بڑا امتحان ثابت ہوتا ہے، لیکن چند آسان طریقوں سے میٹھے تربوز کی شناخت ممکن ہے۔

عام طور پر گہرا ہرا اور بھاری بھرکم تربوز ہی میٹھا معلوم ہوتا ہے، جبکہ ہلکا ہرا اور سخت قسم کا تربوز کچا معلوم ہوتا ہے۔

تربوز کی شناخت میں ایک چیز ہے، وہ ہے اس پھل کا رنگ۔

اگر تربوز پر ایک زرد پیلے رنگ کا دھبا چھال پر موجود ہو تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے، کہ آپ کا منتخب تربوز میٹھا، کھانے کے قابل اور پکا ہوا ہے۔

جبکہ دوسری اہم چیز جو بہترین تربوز کے انتخاب میں معاونت کر سکتی ہے، وہ تربوز کا وزن۔

اگر تربوز کو اٹھاتے وقت وہ وزنی معلوم ہو، تو یہ بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے، کہ تربوز پکے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ہرے رنگ کے اور ہلکے وزن والے تربوز پکے ہوئے نہیں ہوتے ہیں۔

اکثر لوگ تربوز کو بجا کر بھی چیک کرتے ہیں، اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھوکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اسے چن لیں۔