دنیا بھر میں 84کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض سے متاثر

ایک حالیہ تحقیقی مقالے کے مطابق دنیا بھر میں 84 کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض سے متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کی کوئی نہ کوئی بیماری لاحق ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں موت کی 10 وجوہات میں گردوں کی بیماریاں 7ویں نمبر پر ہیں۔

گردوں کی بیماریوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ امراض ابتدائی مراحل میں زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آتے۔