طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جدید خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی بیماری کو اس کے قابلِ علاج مرحلے میں ہی شناخت کیا جا سکتا ہے۔
بی ایم جے اوپن میں شائع رپورٹ کے مطابق، محققین کا کہنا ہے کہ MCED (Multi-Cancer Early Detection) نامی ٹیسٹ اگر ہر سال یا دو سال بعد کیا جائے تو اس سے کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں واضح کمی ممکن ہے۔
تحقیق کی قیادت لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں پروفیسر پیٹر ساسیینی نے کی، جن کے مطابق یہ ٹیسٹ کینسر سے وابستہ مختلف بایو مارکرز اور ٹیومر سے نکلنے والے ڈی این اے کو شناخت کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال چند اقسام کے کینسر کی اسکریننگ دستیاب ہے، تاہم یہ نیا بلڈ ٹیسٹ درجنوں اقسام کے کینسر کی ابتدائی سطح پر تشخیص کے لیے مؤثر ہوسکتا ہے۔
