ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بستر پر لیٹ کر موبائل فون کا استعمال واقعی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
ناروے کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق، اگر آپ ایک گھنٹہ موبائل استعمال کرتے ہیں تو بے خوابی کا خطرہ 59 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی تھکن، ڈپریشن، اور دیگر صحت کے مسائل پیدا کر سکتی ہے، اس لیے موبائل کا اعتدال سے استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔