حریم شاہ کو دھمکیاں، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سیکورٹی مہیا کردی

  لندن: نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد لندن پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

حریم شاہ نے دھمکیوں پر پولیس سے رابطہ کیا تھا اور پولیس کو بتایا کہ ان کا پیچھا کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پچھلے ہفتے جاری کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ نے مانچسٹر میں 6 ہزار پونڈ چوری کیے اور وہ لندن فرار ہوگئیں۔