اپنی شادی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے : زینب قیوم

  کراچی: پاکستانی اداکارہ زینب قیوم نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی یا تنہائی کے متعلق سوچ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتیں کیوں کہ یہ تب ہی ہوگا جب قسمت میں لکھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ شادی کے بغیر بھی مطمئن ہیں اور اللہ اس کے متعلق بہتر جانتے ہیں وہ وقت سے پہلے کچھ حاصل نہیں کرسکتیں۔

زینب قیوم کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان کی عمر بڑھتی ہے تو وہ زیادہ پرائیویٹ ہوتا جاتا ہے اور وہ اپنی چیزیں لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کرتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ سے ایک بار دعا مانگی کہ ایک ایسے شخص کو بھیجیں جو ان کی زندگی کا بہترین ساتھی ہو، اب 13 برس گزر گئے ہیں لیکن ان کو کوئی ایسا شخص نہیں ملا ہے۔