محکمہ موسمیات نےملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 7 2 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا،28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا،31مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 28 سے 29 مارچ کو لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں تیزہواوں کیساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں، صوبے کےجنوبی اضلا ع میں موسم خشک اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں درجہ حرارت ایک سےدو درجہ کمی کا امکان ہے،28 اور 29 مارچ شہر قائد میں سمندری ہوائیں بھی بحال رہے گی،۔