راولپنڈی؛ آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جبکہ ملزم نے تصاویر متاثرہ خاتون کے گھر والوں کو بھی بھیجیں۔

ملزم اسامہ خلیق کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا جو کہ شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔