کرپشن الزامات کا سامناکرنیوالے بھارتی سیاستدان کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر وائرل

بھارتی ریاست آسام میں کرپشن الزامات کے شکار سیاست دان بینجیمن بسوماتری کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

تصویر میں بھارتی ریاست آسام کے سیاستدان کو پانچ سو بھارتی روپے کے نوٹوں کے ڈھیر  پر سوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ کچھ نوٹ ان کے اوپر بھی پڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی ریاست آسام کے خودمختار  ڈویژن بڈولینڈ کے لیڈر  بینجیمن بسوماتری پر وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور رورل جاب اسکیم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات لگے ہیں۔ 

دوسری طرف بینجیمن بسوماتری کی جماعت  (یو پی پی ایل) نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ  بینجیمن  کا اب جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور  ان کی رکنیت کو 10 جنوری 2024 کو معطل کردیا گیا تھا۔