چوروں نے یونیورسٹی کو بھی نہ چھوڑا، پشاور یونیورسٹی میں چوری کی واردات

چوروں نے پشاور یونیورسٹی کو بھی نہ چھوڑا، پشاور یونیورسٹی میں چوری کی واردات سامنے آگئی۔

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کی ٹرانسمیشن لائن چوری ہو گئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچ روز پہلے اے سی بھی چوری ہوا تھا ۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ کیمپس میں کھڑی گاڑیاں بھی محفوظ نہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود چوریاں ہورہی ہیں، ہم یونیورسٹی کے گیٹ پر پولیس کی نفری بڑھائیں گے ۔