پشاور کے علاقے رنگ روڈ مویشی منڈی کے قریب پولیس کی گشتی موبائل کو خودکش دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں سب انسپکٹر لییق زادہ خان اور کانسٹیبل عالمزیب شہید ہوگئے، جبکہ تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واقعے کے قریب ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کی "شہدائے غزہ کانفرنس" بھی جاری تھی، جس کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔