پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، خواجہ آصف

شیر افضل مروت کے بیان پر لیگی رہنماء خواجہ آصف کا درعمل سامنے آگیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک دشمن ہے، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک ہماری لئے معاشی ، مزہبی اور خلاقی ثیثیت سے بہت اہم ہیں مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیےجاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔

لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جس پر پی ٹی آئی نے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا ۔