صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل کو طلب کرلیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ (ایوان بالا) کا اجلاس 22  اپریل کو طلب کرلیا۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 22 اپریل کی شام  5 بجے طلب کیا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زراری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، ہمارا ایجنڈا اور خیالات ہی ملک کو مضبوط بنائیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری نے سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی تجویز دیتے ہوئے اختلافات مل بیٹھ کر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ درپیش مشکلات میں ہم اختلافات لے کر نہیں چل سکتے،ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے،مل کر آگے بڑھیں گے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔