اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، اصفہان میں دھماکوں کی ایرانی تصدیق عراق کے جنوب مغرب اور شام پر بھی لڑاکا طیاروں کی پروازیں، اسرائیلی فضائیہ نے ہوائی اڈے کے قریب کاروائی کی ہے : امریکی میڈیا

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ایران کے شہر اصفہان کے قریب ہوائی اڈے پر دھماکے کی خبر دی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ملک میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جس نے متعدد چھوٹے ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ادھر عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں جب کہ شام پر بھی اسرائیلی طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔