پشاور: سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے اور گذشتہ دورمیں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایات کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پراجیکٹ کا ازسرنوجائزہ لےرہےہیں، تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دیگرشعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سابق صوبائی حکومت نے حکومت اور عوام کے رابطے فعال رکھنے کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا تھا، حکومت نے تشہیر کیلئے 1100  سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے تاہم نگران حکومت نے غیرقانونی طریقے سے منصوبے کو ختم کیا تھا۔