افغانستان : ہرات میں مسجد پر حملہ؛ بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق : واقعہ پر افغان طالبان عبوری حکومت نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا، کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

افغانستان کی مسجد میں حملے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایران کی مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہرات میں واقع مسجد پر حملہ ہوا اور واقعے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے حکام نے ابھی تک مذکورہ واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ طلوع نیوز سمیت افغانستان کے مرکزی دھارے کے میڈیا پر بھی اس حوالے سے کوئی خبر نہیں۔

علاوہ ازیں ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔