کراچی میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق 7 زخمی

کراچی چیمبر کے سامنے جنریٹر مارکیٹ میں سلنڈر دھماکاہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی چیمبر کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا ,دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی, متعدد گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ  ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ۔

ریسکیو  ذرائع کے مطابق دھماکے  کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق  اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔