بہاولپور میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ : 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دہشت گردوں کو بہاولپور میں چھپائے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لیجایا جارہا تھا، مزید حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری

بہاولپور میں سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا واقعے میں سی ٹی ڈی کے زیر حراست دو دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئ، حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم بال بال بچ گئی، ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بہاولپور میں فائرنگ کے واقعے میں زیر حراست دو دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کے نام سے کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم بال بال بچ گئی،دونوں دہشتگردوں کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا انہیں بہاولپور میں چھپائے گئے اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لیجایا جارہا تھا۔ راستے میں دہشتگردوں کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس حملے کیلئے ہلاک دہشتگرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دیا تھا۔سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔