فیصل آباد میں ہولناک آتشزدگی ، 3 بچے جاں بحق 2 شدید زخمی جانبحق ہونے والوں میں 6 ماہ کی امبر ، 6 سالہ ایمان ، 8 سالہ ارسلان شامل ہیں

فیصل آباد میں گٹ والا کے قریب گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

جانبحق ہونے والوں میں 6 ماہ کی امبر، 6 سالہ ایمان، 8 سالہ ارسلان شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آکر 3 سالہ نور فاطمہ اور 38 سالہ عبداللہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔