اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں،41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اپریل میں بارشوں کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں 164  فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے اپریل کا ریویو جاری کردیا۔ اپریل 2024 میں مجموعی طور پر انسٹھ اعشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں پچپن اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔ ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔

اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا۔ ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔