وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے وفاقی تعلیمی اداروں  کی طالبات اور خواتین اساتذہ کے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئےاہم قدم اٹھاتے ہوئے 20 بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ طالبات اور خواتین اساتذہ  بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طالبات اور اساتذہ کو سہولت میسر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقدام ڈراپ آؤٹ شرح کو دیکھتے ہوئے لیا جا رہا ہے ۔ خواتین اساتذہ اور بچیوں کیلئے مخصوص بسوں کو پنک رنگ دیا جائیگا۔

سیکرٹری تعلیم کے مطابق 385 میں سے 30 فیصد بسیں ناقابل استعمال ہونے کے باعث کھڑی ہیں،یہ بسیں بجٹ اور ڈرائیوروں کی کمی اور بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کی جا رہی ہیں۔