3 درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف

متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن نکاح کرچکے ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر گفتگو کی۔

شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔

بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، انکی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر قربان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں لیکن خواتین ان پر قربان ہیں، عرب دنیا میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔