خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے خالی پلاٹس کا ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کا تعین کرنے کیلئے جیوٹیگنگ کی جائے گی۔

جیوٹیگینگ سے ریٹنگ ایریاز میں موجود تمام خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوجائے گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں۔

70 فیصد سے زائد خالی پلاٹس لاہور کی بڑی سوسائٹیز میں ہیں،جیوٹیگنگ سے 3سے سوا تین لاکھ تک خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔

خالی پلاٹس سے ریٹنگ ایریا کی ویلیو کے مطابق 3ہزار سے 12 ہزار تک سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،نئے پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ریونیو میں اضافہ ہوگا۔