خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس پر حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے خیرپور ناتھن شاہ بائی پاس کے مقام پر مسافر کوچ اور گاڑی میں ٹکر ہوئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کار سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔