پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی

پشاور کے سرکاری اسکول میں پنکھا گرنے سے خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں۔

 واقعہ پشاور کے علاقے چغل پورہ میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاں کلاس کی چھت میں لگا پنکھا خاتون ٹیچر پر آگرا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر چغل پورہ سرکل شمیم اختر نے بتایا کہ زخمی ٹیچر کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اعلیٰ حکام کو بھی واقعہ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

شمیم اختر  نے بتایا کہ واقعہ میں اسکول کی بچیاں محفوظ رہیں، اسکول کی عمارت خستہ ہے، تزئین و آرائش کیلئے سمری بھیجی ہے۔