لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فوری بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا۔

اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے، جبکہ موٹر وے پولیس فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات پر کارروائیاں کریں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ موٹر وے کے گرد و نواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں، وہاں قابو پایا جائے۔

ہیٹ اسٹروک سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے، چولستان میں 20 واٹر بوزر بھیجے دیے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔