ٹک ٹاک کے بانی امیر ترین آدمی بن گئے

بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہورون ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے چین کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی۔ 

فہرست میں صف اوّل پر براجمان ٹک ٹاک کے بانی 41 سالہ ژانگ یامنگ کی جائیداد کی مالیت 49.3 ارب ڈالر ہوگئی جو کہ 2023 کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہے۔

خیال رہے کہ 2021 میں کمپنی کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن سمجھا جاتا ہے کہ وہ اب بھی فرم کے تقریباً 20 فیصد کے مالک ہیں۔

چینی حکومت کے زیر اثر ہونے کے بارے میں کچھ ممالک میں گہری تشویش کے باوجود TikTok دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک بن گئی ہے۔

تاہم کمپنی اصرار کرتی ہے کہ وہ چینی حکومت سے آزاد ہے اس کے باوجود امریکا نے جنوری 2025 میں TikTok پر پابندی لگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جب تک کہ ByteDance اسے فروخت نہ کردے۔

امریکا میں اس شدید دباؤ کا سامنا کرنے کے باوجود بائٹ ڈانس کے عالمی منافع میں گزشتہ سال 60 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ژانگ یامنگ کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا۔

امریکی اثاثوں پر قانونی جنگ کے باوجود ٹک ٹاک کی کمپنی بائٹ ڈانس کی عالمی آمدنی گزشتہ سال 30 فیصد بڑھ کر 110 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ بات بھی ژانگ یامنگ کے امیر ترین فرد بننے میں مدد گار ثابت ہوئی۔

ہورون روپرٹ ہوگیورف کے سربراہ نے کہا کہ ژانگ یامنگ چین میں امیر ترین شخص بننے والے 18 ویں شخص ہیں جب کہ امریکا میں یہ تعداد صرف چار یعنی بل گیٹس، وارن بفیٹ، جیف بیزوس اور ایلون مسک ہے۔

ژانگ یامنگ کے امیر ترین شخص بننے کے باعث میگنیٹ ژونگ کے مالک دوسرے نمبر پر آ گئے جن کی دولت 24 فیصد گر کر 47 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئی۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹینسنٹ کے بانی پونی ما ہیں جبکہ پی ڈی ڈی ہولڈنگز کے بانی کولن ہوانگ گزشتہ برس کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر آ گئے۔