سائبر نیوز کی ایک تحقیق کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران 19 ارب سے زائد نئے پاسورڈز مختلف ڈیٹا لیکس میں افشا ہوئے، جن میں سے 94 فیصد غیر منفرد تھے۔ صرف 6 فیصد پاسورڈز کو منفرد قرار دیا گیا، جنہیں مختلف صارفین نے استعمال کیا تھا۔
تحقیق میں انکشاف ہوا کہ عام الفاظ جیسے "password"، "admin"، اور نمبرز "1234" لاکھوں صارفین نے بطور پاسورڈ استعمال کیے، جس سے ہیکرز کو آسانی سے رسائی حاصل ہوئی۔ ماہرین نے اسے کمزور پاسورڈز کے باعث پیدا ہونے والا عالمی سائبر بحران قرار دیا ہے۔
ریسرچر نیرنگا کے مطابق صارفین کو پاسورڈز بنانے میں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی آن لائن معلومات محفوظ رہ سکیں۔