کینیڈا کے البرٹا صوبے میں واقع واٹرٹن لیکس نیشنل پارک میں تتلی کی ایک منفرد اور نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا سائنسی نام Satyrium curiosolus رکھا گیا ہے۔
یہ تتلی بظاہر "ہاف مون یائر اسٹریک" جیسی لگتی ہے، لیکن تحقیق نے اسے جینیاتی طور پر بالکل الگ نسل قرار دیا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تتلی گزشتہ 40 ہزار سال سے دیگر قریبی نسلوں سے الگ تھلگ رہی ہے۔
یہ صرف ایک مخصوص علاقے "بلیکسنٹن فین" میں پائی گئی ہے، جس سے اس کی نایابیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
چونکہ اس کی آبادی کم اور جینیاتی تنوع محدود ہے، ماہرین نے اسے خطرے سے دوچار قرار دیتے ہوئے اس کے خصوصی تحفظ کی سفارش کی ہے۔
اس تتلی کو مشابہت رکھنے والی اقسام کے ساتھ ملانے کی کوششیں نقصان دہ ہو سکتی ہیں، اس لیے محتاط نگرانی ضروری ہے۔