عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہو نے کی پاداش میں گرفتاری کے وارنٹ تو جاری کر دئیے ہیں‘پر اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کے تلوں میں کیا اتنا تیل بھی ہو گا کہ وہ اپنے اس اقدام کو عملی جامہ پہنا سکے۔اسرائیل کے وزیراعظم کے پیچھے امریکہ کھڑا ہوا ہے جو اس وقت دنیا میں ہر جگہ ہونے والے شر کا ذمہ دار ہے اور اقوام متحدہ تک کا اس پر بس نہیں چلتا۔وطن عزیز میں مقیم افغانیوں کا لوکل سیاست میں ملوث ہو کر جلسے جلوسوں میں شرکت کرنا ایک غلط روایت ہے۔ قارئین کی
یادداشت کے لئے عرض ہے کہ حال ہی میں عرب امارات کے بعض حکام نے اپنے ملکوں میں پاکستانیوں کے داخلے پر اس لئے سخت پابندی لگا دی ہے اور وہاں پر مقیم پاکستانیوں کو نکالا بھی جا رہا ہے کہ ان میں کئی افراد ان ممالک کی سیاست میں بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہوتے ہیں۔ ہمارے حکام بالا کو بھی اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے اور عرب امارات کے ارباب بست و کشاد کی طرح پاکستان کی سیاست میں مخل ہونے والے افغانیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت نے بیلا روس اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کر لئے ہیں‘جو ہماری خارجہ پالیسی کے لئے ہوا کے تازہ جھونکے کے مترادف ہے جو ابھی تک صرف اور صرف امریکہ نواز رہی ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
فرق صاف ظاہر ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
گم گشتہ شہر کی تلاش (حصہ دوم)
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی و عالمی امور
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کی آ بی جارحیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
دنیا کے بدلتے رنگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم عالمی اور قومی ایشوز کا ایک جائزہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
مصنوعی ذہانت کے خدو خال
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ