اس وقت اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں کی تعداد کاروں کی تعداد سے زیادہ ہے اور ان کو چلانے والے اکثر جواں سال افراد ہیں جو انہیں اتنی تیز رفتاری سے چلاتے ہیں کہ سڑکوں پر ایک طوفان بد تمیزی کا عالم ہوتا ہے‘ون ویلنگ کرنے والوں نے تو راہ گیروں کا سڑک پر چلنا جیسے حرام کر دیا ہو۔ کوئی ان سے یہ نہیں پوچھتا کہ بھئی تمہارے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے بھی کہ نہیں‘یا بغیر ہیلمٹ کے تم موٹر سائیکل کیوں چلا رہے ہو ‘کم و بیش اسی قسم کی صورت حال ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ہے‘ایک منچلے کی یہ تجویز کافی وزنی ہے کہ جب تک مناسب قانون سازی کر کے یہ قانون نہیں بنایا جاتا کہ تیز رفتاری کر نیوالے موٹر سائیکلسٹ کی موٹر سائیکل بحق سرکار ضبط کر لی جائیگی اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس پانچ سال کے لئے معطل کر دیا جائے گا اور صرف اسکے خلاف ہی نہیں بلکہ اسکے والدین یا دگارجین کے خلاف بھی پرچہ کاٹا جائے گا‘ اس طوفان بدتمیزی کو روکنا محال ہوگا یوکرائن اور روس کی جنگ ایک خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے‘روس کے صدر پیوٹن مضبوط اعصاب کے مالک ثابت ہوئے ہیں اور وہ امریکہ کی یوکرائن کی ہلہ شیری کے باؤجود ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑے ہیں‘اس وقت ملک بالخصوص پنجاب میں سموگ کا غلبہ ہے ہم اس مسئلے کا کبھی بھی شکار نہ ہوتے اگر ہمارے اکابرین اور ارباب بست و کشاد نے ایسے اقدامات شروع سے اٹھائے ہوتے کہ جو فضائی آ لودگی کا سبب بنتے ہیں‘ اگر دھڑا دھڑ ملک میں موٹر کاروں کا کلچر عام کرنے کے بجائے ہم نے عوام کی آمدورفت کے واسطے ایک منظم انڈر گراؤنڈ ریلوے سسٹم کا نظام مرتب کیا ہوتا اور فیکٹریوں کی چمنیوں سے خارج ہونے والی گیس سے نمٹنے کا خاطر خواہ بندوبست کیا ہوتا‘اب کچھ گیا نہیں بہتر یہ ہے کہ ہماری نئی نسل کو سموگ کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لئے ذمہ دار اداروں کو ہنگامی بنیادوں پراقدامات پر توجہ مرکز کر دینی چاہئے۔
اشتہار
مقبول خبریں
فرق صاف ظاہر ہے
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ بمقابلہ چین
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی ارادے کیا ہیں؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سکواش سے متعلق خوش کن خبر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
گم گشتہ شہر کی تلاش (حصہ دوم)
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی و عالمی امور
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بھارت کی آ بی جارحیت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
دنیا کے بدلتے رنگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم عالمی اور قومی ایشوز کا ایک جائزہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
مصنوعی ذہانت کے خدو خال
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ