کرم پارا چنار روڈ بندش کےخلاف پشاور میں احتجاجی دھرنا جاری، ریلی بھی نکالی گئی، ٹل پاراچنار شاہراہ کی اڑھائی ماہ سے بندش کیخلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا، امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا عابد شاکری، یاور عباس خلیلی اور دیگر نے شرکت کی۔
طلبہ تنظیموں اور سماجی شخصیات نے بھی کرم پاراچنار روڈ بنش کیخلاف پشاور میں احتجاجی دھرنا میں شرکت کی، احتجاجی ریلی پشاور پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اور پریس کلب کے باہر ہی احتجاجی دھرنا دیدیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
شرکاءنے کہا کہ راستوں کی بندش سے پارا چنار میں خوراک کی کمی اور بچوں کے انتقال کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، انسانی حقوق کی علمبردار قوتیں اپنا کردار ادا کریں اور پاڑہ چنار کے عوام کو انصاف فراہم کریں۔ یاد رہے کہ کرم پاراچنار روڈ بندش کےخلاف پشاور میں احتجاجی دھرنا جاری، ریلی بھی نکالی گئی،
