جوڈیشل کمیشن نہ بننے کی وجہ سے مذاکرات ختم کیے گئے، شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بننے کی وجہ سے مذاکرات ختم کیے گئے۔

پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کوئی مذاکرات وغیرہ نہیں، مذاکراتی کمیٹی آج سے ختم ہو گئی،پی ٹی آئی نے کھلے دل کا مظاہرہ کرکے مذاکرات شروع کیے تھے۔

پیکا میں ترامیم کے خلاف احتجاج کریں گے،پیکا کو کالا قانون سمجھتے ہیں، یہ حکومت سب کا گلہ دبانا چاہتی ہے۔

اس قسم کے قوانین کا مقصد صرف میڈیا کی آزادی ختم کرنا ہے،حکومت کو اب جاگ جانا چاہیے۔